سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 278.65 روپے سے بڑھ کر 278.82 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر 281.24 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 2.07 روپے مہنگا ہوکر 292.02 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.67 روپے مہنگا ہوکر 345.87 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.55 روپے، سعودی ریال 74.80 روپے پر ہی برقرار رہا ۔