ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس اسکیم کا اجرا کردیا۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار اسکیم کے لیے 84 ارب روپے سے زائد جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار کارڈ اسکیم کیلئے 48 ارب روپے سے زائد مختص کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 36ارب سے زائد بلا سود قرض ملے گا، آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرض 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیا جائے گا۔