ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کا نام جرسی پر چھپوانے سے انکار

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کا نام جرسی پر چھپوانے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام چھپوانے سے انکار کر دیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کو نظرانداز کرتے ہوئے، ٹیموں کو جرسی پر میزبان ملک کا نام چھپوانا لازمی قرار دینے کے باوجود اس پر عمل کرنے سے انکار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کھیلوں کو سیاست کا شکار بنا رہا ہے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کھیل کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

 پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی بھارتی کرکٹ بورڈ کے اس رویے کا نوٹس لے اور اس معاملے پر کارروائی کرے۔