خان شہزاد: شہر کی اوپن مارکیٹ میں چینی اور گھی آئل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری، ہول سیل مارکیٹ میں چینی 3روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے۔
چینی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کا اضافہ ہونے سے ہول سیل میں چینی 143 روپے فی کلو جبکہ پرچوں میں 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب درجہ دوم کے گھی آئل کی قیمت میں 5 روپے فی کلوگرام کمی آئی ہے۔ اس وقت درجہ دوم کا گھی اور آئل 521 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
قیمتوں میں اتار چڑھاؤ صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے جبکہ حکام کی جانب سے قیمتوں کی استحکام کے لیے اقدامات کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔