وقاص احمد: لاہور پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے درخواستوں کا عمل جاری ہے, امیدوار 25 جنوری تک فارم پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جمع کروا سکتے ہیں۔
درخواست وصولی کا عمل 11 جنوری سے شروع ہو چکا ہے اور 25 جنوری تک جاری رہے گا۔
اب تک 5500 مرد امیدوار اپنی درخواستیں جمع کروا چکے ہیں جبکہ فی میل کانسٹیبل کے لیے 750 سے زائد خواتین بھی درخواستیں جمع کروا چکی ہیں۔
درخواست وصولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد سکروٹنی کا عمل شروع ہوگا اور بھرتی کے اگلے مرحلے کا شیڈول سی پی او لاہور سے جاری کیا جائے گا۔