7 سالہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیس کا رخ پھر تبدیل

21 Jan, 2025 | 01:30 PM

ویب ڈیسک:  پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 7 سالہ بچے صارم کے قتل کی بات سامنے آنے کے بعد کیس کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے کیس کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،صارم قتل کیس کی تفتیش اے وی سی سی سے واپس لینے کے احکامات جاری کردیے گئے اور کیس ایک مرتبہ پھر زون میں منتقل کیا جائے گا۔

 پولیس حکام نے کہا ہے کہ صارم کا کیس اغوا کا نہیں بلکہ قتل کا ہے، کیس پر آج چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی،حکام کا کہنا تھا کہ کیس میں ایک ملزم کو حراست میں لے رکھا ہے، گذشتہ روز کامبنگ آپریشن میں کئی شواہد تحویل میں لیے تھے،پولیس نے مزید بتایا تھا کہ ایک بیڈشیٹ، رسی کو تفتیشی ٹیم نے سیل کیا تھا جبکہ ٹینک سے ایک ٹوپی اور بال بھی ملی تھی۔

 پولیس حکام نے کہا کہ بچے کے منہ اور حاجت کی جگہ سے بھی سیمپل لیے ہیں، صرف ڈی این اے کا انتظار کر رہے ہیں۔
 

مزیدخبریں