ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان بہت جلد بری ہوں گے: شہریار آفریدی

عمران خان بہت جلد بری ہوں گے: شہریار آفریدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد بری ہوں گے۔

 پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے،صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں نے رانا ثناء اللّٰہ سے سیاسی انتقام نہیں لیا؟

  شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے تین چار بیانات تبدیل کیے، وہ اپنے کیس کے حوالے سے خود ہی بتا سکتے ہیں۔

 پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمنٹیرینز کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer