ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہورمیں برائلر گوشت کی قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت 7 روپے کی کمی ہو گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 588 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ  گزشتہ روز گوشت 595 روپے کلو تھا,لاہور میں زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں 5روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد تھوک ریٹ 392 اور پرچون ریٹ 406 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  انڈوں کی فی درجن قیمت میں 31 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، انڈے 270 روپے درجن سے 239 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔