ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا

ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پورٹ پر کنٹینرز کلیئرنس، اسمگلڈ سامان آکشن اور انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری کی جائے گی، انڈر ٹیکس سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور عدالتوں میں کیسز کو جلد کلیئر کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل تمام اقدامات پر پیشرفت کی جائے گی، جنوری کے دوران ایف بی آر کو تقریباً 960 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، 385 ارب ریونیو شارٹ فال ملا کر جنوری کا ٹیکس ہدف 1 ہزار 340 ارب روپے تک ہے۔

رواں ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer