ویب ڈیسک: لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
رات گئے لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر فیول کی کمی کے باعث لینڈنگ کی، پرواز پی اے 470 سعودی عرب جارہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق طیارے کو اچانک کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ کر لینڈ کرایا گیا، طیارے میں ایندھن کی کمی کے باعث ری فیولنگ کے لینڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد روانہ کیا گیا، اہئربس 320 طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ری فیولنگ کے دوران طیارے میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔