ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :  شیر کا شہری پر حملہ،  مالک کے خلاف مقدمہ درج

لاہور :  شیر کا شہری پر حملہ،  مالک کے خلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:  سبزہ زار میں شیر کے حملے سے زخمی ہونے والے شہری کے معاملے کا پولیس نے نوٹس لے لیا ۔

محکمہ وائلڈ لائف نے شیر کے مالک عمر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔

متن کے مطابق عمر نے لالہ زار سبزہ زار میں بریڈنگ فارم بنا رکھا ہے، جہاں محمد عظیم ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی غرض سے آیا۔ جب وہ شیر کے قریب پہنچا، تو شیر نے اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

شیر کے مالک عمر کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ وائلڈ لائف انسپکٹر فیصل مشتاق کی جانب سے یہ ایف آئی آر درج کروائی گئی۔