زاہد چوہدری: پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔
ایم بی بی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے کم سے کم میرٹ 94.3621 فیصد رہا۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 96.0727 فیصد رہا۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 95.6091 فیصد، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا 95.2773 فیصد، اور نشتر میڈیکل کالج ملتان کا 95.1591 فیصد رہا۔دیگر کالجز کے میرٹ میں راولپنڈی میڈیکل کالج 94.8091 فیصد، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور 94.8091 فیصد، اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور 94.7318 فیصد شامل ہیں۔ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 94.6409 فیصد اور قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا 94.5864 فیصد رہا۔
گوجرانوالہ میڈیکل کالج 94.5364 فیصد، ساہیوال میڈیکل کالج 94.4909 فیصد، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ 94.4818 فیصد، نواز شریف میڈیکل کالج گجرات 94.4364 فیصد، اور میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 94.4318 فیصد رہا۔ شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا میرٹ 94.4167 فیصد، ڈی جی خان میڈیکل کالج کا میرٹ 94.3955 فیصد اور نارووال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.3621 فیصد رہا۔
تمام امیدوار کا اپنی کالج فیس 23 جنوری تک جمع کروانا لازمی ہے۔ فیس کا چالان یو ایچ ایس ایڈمیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ سرکاری میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس 18 ہزار روپے ہے، جو امیدوار بنک آف پنجاب کے اکاؤنٹ میں آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔
امیدواروں کو فیس جمع کرانے کے بعد متعلقہ میڈیکل کالج میں تحریری طور پر جوائننگ دینا ہوگی۔ فیس جمع کرنے اور جوائن کرنے والے امیدواروں کو ہی داخلہ دیا جائے گا۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان کے مطابق، دوسری سلیکشن لسٹ 24 جنوری کو جاری کی جائے گی۔