دھند کے سبب موٹر ویز کی بندش

21 Jan, 2024 | 11:53 PM

سٹی42: جنوبی پنجاب میں شدید دھند کا راج برقرار ہے۔دھند کے باعث موٹر ویز کو  اتوار کی شام بھی بند کر دیا گیا۔ 

ایم 5 کو شیرشاہ انٹر چینج سے ظاہر پیر تک بند کر دیا گیا،موٹروے ایم 4 کو شیرشاہ انٹرچینج سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردیا گیا۔

حد نگاہ میں کمی، لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروےایم 4 عبدالحکیم  سے فیصل آباد تک دھند کہ وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھند کے باعث ہونے والی پریشانیوں سے بچنے کے لئے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزیدخبریں