گیس آتی نہیں اور بل ناقابلِ برداشت؛  گیس گزیدہ شہری سڑکوں پر آ گئے

21 Jan, 2024 | 10:53 PM

رومیل الیاس: گیس کی لوڈشیڈنگ کے سبب گھروں مین گیس آتی نہین اور گیس کے بل بڑھ کر چوبیس ہزار روپے تک پہنچ گئے۔ ٹاؤن شپ کے مکین گیس کے ناقابلِ برداشت بلوں پر بلبلاتے ہوئے احتجاج کے لئے سڑک پر آ گئے۔

ٹاؤن شپ بلاک گیارہ، بارہ کے مکین سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ نہ رکنےپرگھروں سے باہرنکل آئے۔اور ایل پی جی سیلنڈر، سوئی گیس کے بلز ہاتھوں میں تھام کر شدیداحتجاج کیا۔شہریوں نے شکوہ کیا محکمہ سوئی گیس اپنے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق بھی سوئی گیس فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ گیس نہ آنے کے باوجود اس قدر زائد بل بھیج دیے گئے ہیں جن کو ادا کرنے کی عام آدمی میں سکت نہیں۔مہنگی ایل پی جی خرید کر استعمال کر رہے ہیں۔اضافی اخراجات کی وجہ سے پریشان ہیں۔ مظاہرین نےگیس کی لوڈشیڈنگ کےخاتمےاور زائد بلز کی درستگی کامطالبہ کیاہے۔
SOT
 
 
شہری

مزیدخبریں