خواتین پر 75 ملین ڈالرہرجانے کے دعوے کر نے والا ڈیٹنگ کا شوقین ٹیکس فراڈ کے مقدمات میں پھنس گیا

21 Jan, 2024 | 10:32 PM

ویب ڈیسک: امریکا میں ایک شہری نے فیس بک پر ڈیٹنگ کے گروپ میں تنقید کرنے والی درجنوں خواتین پر اس لئے  ساڑھے سات کروڑ ڈالربھاری ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا  کہ انہوں نے اس کے فیس بک اکاﺅنٹ پر اس کیخلاف منفی کمنٹس کر کے اس کا مستقبل ہی تاریک کر دیا لیکن اسی دوران وہ خود ٹیکس فراڈ کے مقدمات میں پھنس کر عبرت کا نشانہ بن گیا۔
امریکہ مین شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ ریاست ایلینوئے کے شہر شکاگو کے 32 سالہ شہری نے فیس بک کے ڈیٹنگ گروپ میں اپنی تصویر پر تبصرے کرنے والی 27 خواتین پر 75 ملین ڈالر ہرجانہ کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔ نیکو ڈی ایمبروسیو کا دعویٰ تھا کہ اس کے ساتھ ڈیٹ کرنے والی کئی خواتین نے ڈیٹ کے بعد جو ری ویو لکھے انہوں نےاس کی ساکھ کو داغدار کیا ہے۔ انہوں نے بھوت جیسے القاب کے ساتھ  اسے عادی اوفینڈر بھی قرار دیا تھا۔ نیکو ڈی ایمبروسیو نے ہرجانے کے دعوے میں اس نکتہ کو بنیاد بنایا کہ  اس کے متعلق فیس بک ڈیٹنگ گروپ میں جو  تبصرے کئے گئےان کو دوسرے دیکھ سکتے تھے اور اس کے متعلق منفی تاثر لے سکتے تھے۔ اسی دوران معلوما ہوا ہے کہ 27 خواتین پر ہرجانے کے دعوے کرنے والے اس شخص کو اپنی آمدنی سے کہیں زیادہ ٹیکس دینے اور چیریٹی اداروں کو گفٹس دینے کے دعووں کی وجہ سے کئی مقدمات کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ وہ اپنی حقیقی آمدن اور اخراجات سب کچھ چھپا رہا تھا۔ اب اسے فرضی دعووں کی وجہ سے ٹیکس فراڈ کی قانونی کارروائیوں کا سامنا ہے اور اس کا جنوری کا تقریباً سارا مہینہ شکاگو میں عدالتوں کے چکر لگاتے گزر رہا ہے۔

نکو ڈی ایمبروسیو کی جانب سے مئی 2023 میں فائل کی گئی ٹیکس ریٹرنز کے جھوٹ ہونے کا الزام ہے،ان  دونوں ریٹرنز میں اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے(خط غربت سے نیچے کی تنخواہ کماتے ہوئے) اخراجات اور خیرات کی مد میں بہت زیادہ رقم خرچ کی۔

اس نے پہلی بار 2020 میں یہ حرکت کی جب اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے پورے سال اخراجات میں 158,528  ڈالرخرچ کیے اور مزید  29,775 ڈالر خیراتی اداروں کو  دیئے - استغاثہ نے الزام لگایا کہ ڈی ایمبروسیو جاننتا تھا کہ اصل میں اس نے کہ اس نے "اس رقم سے کافی کم" خرچ کیا۔ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ  اس سال، اس نے ٹیکس ادا کرنے کے قابل آمدنی صرف 4,443  ڈالر ہونے کا دعویٰ کیا، ۔

مزیدخبریں