عثمان خان: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ کی دستیابی پر کام شروع کر دیا.
ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذ کی دستیابی عام انتخابات کے بعد خالی ہونے والی نشستوں کے تناسب سے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں 2070 ٹن کاغذ بیلٹ پیپرز کے لیے استعمال ہوا ہے، عام انتخابات 2024 میں ملکی تاریخ کی میں سب سے ذیادہ بیلیٹ چھاپے جا رہے ہیں۔
8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد پچھلے انتخابات کی نسبت زیادہ ہے۔