جو سفر 2013 میں روکا تھا 8 فروری کے بعد دوبارہ آغاز ہوگا، رانا ثنا اللہ

21 Jan, 2024 | 05:49 PM

 ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب اور ملک میں حکومت بنانے جارہے ہیں،  کوئی الیکشن ملتوی نہیں کرنے جارہا ، جو سفر 2013 میں روکا تھا 8 فروری کے بعد دوبارہ آغاز ہوگا۔ 

 سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں، آج تمام لوگ اکٹھے ہیں، جو لوگ آج اختلاف کررہے آج ایک جگہ موجود ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 2013 میں ملک ایسے ہی حالات سے دوچار تھا جیسے آج ہے، دنیا پاکستان کا رخ نہیں کرتی تھی، پاکستان حالات 2013 میں انتہائی خراب تھے، انڈسٹری آہستہ آہستہ کم ہورہی تھی، اس وقت لوگوں نے ن لیگ پر اعتماد کیا تو حالات بدلے، آج بھی کہتے ہیں ن لیگ کا ساتھ دیں، ہم نے چار سال میں دہشتگردی پر قابو پایا اور بجلی کا مسلہ کیا، ہم ملک کو بحران سے نکالیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ 2017 میں پاکستان ترقی کے رستے پر تھا کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی، اس سازش میں اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ دونوں شامل تھے، ایک بدکار شخص کو پاکستان کا حکمران بنا دیا، عمران خان نے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، مجھے جیل میں ڈالا گیا، طلال چوہدری اور دیگر قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور مقدمات بنائے، آج عمران خان ذلت آمیز ہوچکا ہے، مریم نواز کو نواز شریف کے سامنے گرفتار کیا گیا اذیت دینے کیلئے۔ جیل میں ڈالنے والا آج خود جیل میں بیٹھا ہے۔ 

 سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریت میں تو اختلاف حسن ہوتا ہے عمران خان تو کسی سے ہاتھ نہیں ملاتا تھا، اپوزیشن لیڈر سے عمران خان نے کبھی ملاقات کی اور نا ہی کبھی سلام لیا۔ ایک صاحب کو آرمی کا سربراہ بنانے کا پروگرام تھا، ان کا دس سال کا منصوبہ تھا جوکہ ناکام بنایا، اس نظام کو توڑنے کیلئے ہمیں لوگوں کی ضرورت تھی، بائیس لوگ ہمیں درکار تھے،  عمران خان کا لانگ مارچ کو ہم نے ناکام بنایا،  یہ وہ حالات تھے جس میں ہم نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی،  ہماری وجہ سے نظام کچھ سنبھلا، جو ریاست پر حملہ آور ہوا تھا اسکے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، ریاست کے کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں، نو مئی کے ملزمان کو ریاست معاف نہیں کرے گی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مشکل وقت میں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہم انہیں فراموش نہیں کریں گے، ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، ٹکٹوں پر پارٹی میں اختلاف ہوئے جسے ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، فیصل آباد سے پیپلز پارٹی کی این اے کی  دس کی دس سیٹوں پر ضمانتیں ضبط ہونگی،  پنجاب میں صرف نواز شریف اور اسکی ٹیم ہے، ہم نے ماضی میں کارکردگی دیکھائی،  سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔ 

مزیدخبریں