ویب ڈیسک: جمیعت علماء پاکستان نورانی گروپ نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر بخاری سے جمیعت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ سید صفدر شاہ گیلانی نے ملاقات کی، جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جے یو پی نورانی گروپ ملک بھر میں پیپلز پارٹی امیدواران کی حمایت کرتی ہے، جے یو پی نورانی گروپ اپنے امیدواران دستبردار کراتی ہے، پیپلز پارٹی فرقہ واریت کے خلاف ہے اس لیے حمایت قومی فریضہ ہے، صوبہ سندھ پنجاب بلوچستان خیبر پختونخواہ اور وفاق کے حلقہ جات سے جے یو پی کے امیدواران کاغزات نامزدگی واپس لینگے۔
نیر بخاری نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو پی نورانی گروپ کی حمایت کے شکر گزار ہیں، پیپلز پارٹی حقیقی مزہبی قائدین و اکابرین کا احترام و عزت دینے والی جماعت ہے، پیپلز پارٹی عوام الناس کی نمائندہ جماعت ہے، پاکستان پیپلز پی ملک کو معاشی گرداب سے نکال سکتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امید پاکستان ہیں، چیرمین بلاول بھٹو زرداری باصلاحیت لیڈر ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے عوامی معاشی معائدہ میں ملکی مسائل کا حل موجود ہے،پیپلز پارٹی عوامی خدمات کارکردگی پر ہر بار عوامی عدالت سے سرخرو ہوتی ہے ۔ پیپلز پارٹی اقتدار میں لائے جانے والی پشت پناہی کی بجائے عوامی پشتی بانی پر یقین رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ ملاقات میں جے یو پی وفد میں سعید احمد نقشبندی انوار زمن کاظمی صابزادہ نزیری طائر رشید تنولی اسرار چیمہ ایڈوکیٹ شامل تھے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، امیدوار پیپلز پارٹی حلقہ 47سید سبط الحیدر بخاری ،ترجمان راجہ نورالہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔