پولیس کی کارروائی؛120سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد، ملزم گرفتار

21 Jan, 2024 | 03:13 PM

وقاص احمد: رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی کرنے والا شراب فروش گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر سدرہ خان کے مطابق ملزم محمد وسیم کو شراب سمیت گرفتار کیا گیا، ملزم سے 120 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکا ہے۔ دوران تفتیش ملزم کی جانب سے مختلف علاقوں میں نو جوان نسل کو شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کیا گیا۔ 

مزیدخبریں