ثناء جاوید کا ملک فیملی میں استقبال، پوسٹ وائرل

21 Jan, 2024 | 02:41 PM

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بھائی عدیل ملک نے  اپنی تیسری بھابھی و اداکارہ ثانیہ مرزا کے ساتھ تصویر جاری کردی۔

 تفصیلات کے  مطابق گزشتہ روز شعیب ملک نے پاکستانی گلوکار عمیر جسوال کی سابقہ اہلیہ   ثناء جاوید سے تیسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر کے سب کو حیران کردیا، شادی کی تصاویر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور اس نوبیاہتا جوڑی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

 سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد شعیب کا انکی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو چھوڑ کر ثناء جاوید سے شادی کرنا ناگوار گزرا تو بیشتر عمیر جسوال کو ملنے والے دھوکے پر آنسو بہاتے نظر آئے،پاکستان اور بھارت میں برپا ہونے والے اس طوفان کے دوران شعیب ملک کی فیملی اپنی ہی دنیا میں مگن دکھائی دی۔

 تنقید کے اس ماحول میں شعیب ملک کے بھائی عدیل ملک نے اپنی نئی بھابھی ثناء جاوید کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے ایک تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور سٹوری اور پوسٹ شیئر کی۔

 مذکورہ تصویر شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کی تھی اور دلہا دلہن کے درمیان عدیل ملک کو کھڑے دیکھا جاسکتا ہے،اس پوسٹ کے ساتھ عدیل ملک نے اپنے بھائی اور بھابھی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ " ملک فیملی میں خوش آمدید بھابھی، دونوں ہمیشہ خوش رہیں"۔

 اسی کیپشن کے ساتھ جاری کی گئی اسٹوری کو شعیب ملک اور ثناء جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ری شیئر بھی کیا.

  ثناء جاوید نے اس اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے اپنے دیور کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں لکھا کہ " آمین، شکریہ علی"۔

عدیل ملک کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین دعائیہ کمنٹس لکھنے کے بجائے اس شادی پر تنقید کرتے ہوئے اس کو وقتی قرار دیتے نظر آئے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں عمیر جسوال کے بھائی کی شادی میں ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی عدم موجودگی طلاق کی افواہوں کو جنم دے گئی تھی لیکن ثناء اور عمیر دونوں نے ہی اس معاملے پر کوئی موقف جاری نہیں کیا تھا۔ تاہم اس معاملے کا خلاصہ گزشتہ روز ثناء اور  شعیب  ملک کی شادی کی تصاویر کرگئیں۔

مزیدخبریں