پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 3ہزار سے زائد ملاوٹی مصالحہ جات ضبط

21 Jan, 2024 | 02:41 PM

گوجرانوالہ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پاسبان کالونی میں واقع گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ، پروڈکشن بند، مقدمہ درج کرتے ہوئے 3ہزار 250کلو ملاوٹی مرچیں ،رنگ ، پاؤڈر اور بیج ضبط کرلیں۔ 

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں مختلف ممنوعہ رنگوں کی ملاوٹ پائی گئی۔ ممنوعہ اور مضر صحت بیج اور پاٶڈر کی ملاوٹ سے مرچیں تیار کی جا رہیں تھیں۔ انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کا میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ مصالحہ جات کی پیکنگ کے لیے استعمال کیے جانے والا لیبل  پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ نہ تھا۔  پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر یونٹ کی پروڈکشن بند کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

 ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ویجیلنس کی خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملاوٹی مصالحہ جات پیٹ اور انتڑیوں کےکینسر سمیت دیگر موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ ملاوٹی مصالحہ جات کو گوجرانوالہ اور گردونواح میں ہوٹلز اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔ بنیادی اشیائے خورونوش کی تیاری میں جعلسازی کے مرتکب عناصر کا کاروبار بند کر دیا جائے گا، خوراک کے معیار میں مزید بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں