محسن نقوی کا رات گئے قربان لائنز کا دورہ،پولیس کی رہائشگاہوں میں جاری کاموں کا معائنہ کیا

21 Jan, 2024 | 01:18 PM

علی رامے : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا رات گئے پنجاب کابینہ کے ہمراہ قربان لائنز کا دورہ، پولیس کی رہائشگاہوں کی تعمیر کے منصوبے پر ہونیوالی پیشرفت کاجائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے  کابینہ کے ہمراہ قربان لائنز کا دورہ کیا جہاں پر  آئی جی پنجاب نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا اور رہائشگاہوں میں جاری کاموں کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے رہائشگاہوں کے فنشنگ ورک کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فنشنگ ورک میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے، پولیس کیلئے بہترین رہائش گاہیں بنائی جارہی ہیں جو کہ 31جنوری سے قبل اپارٹمنٹس کے 3 فلور پولیس افسروں کو ا لاٹ کردئیے جائینگے ۔

دوسری جانب بریفنگ میں بتایا گیا کہ قربان لائنز میں پولیس کیلئے 6منزلہ عمارت میں 24اپارٹمنٹس بنائے جارہے ہیں جبکہ اپارٹمنٹس میں 2لفٹ بھی لگائی جائیں گی۔

مزیدخبریں