افغانستان میں مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا،مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی

21 Jan, 2024 | 01:15 PM

سٹی 42: افغان صوبے بدخشاں کے ضلع زیبک میں بھارتی مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ۔

 تفصیلات کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ ذبیح اللہ امیری نے بھی بھارتی طیارے کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقام ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ، مقامی لوگوں نے طیارہ گرنے کی اطلاع اتوار کی صبح دی تھی، ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں جو ابھی تک جائے حادثہ تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ  مسافر طیارہ کل رات ریڈار سے غائب ہوا تھا، طیارہ بدخشاں کے شمال مشرقی حصے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

تاہم بھارتی وزارت سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بھارتی نہیں تھا جبکہ روسی ایوی ایشن حکام کا بتانا ہے کہ روسی رجسٹرڈ طیارہ ہفتے کی شام کو افغانستان میں ریڈار سے غائب ہوا، فرانسیسی ساختہ ڈیسالٹ فالکن 10 جیٹ طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔

 دوسری جانب روسی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک چارٹرڈ فلائٹ تھی، طیارہ بھارت سے ازبکستان کے راستے ماسکو جا رہا تھا، افغانستان اور تاجکستان کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مزیدخبریں