لاہور ائیرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر

21 Jan, 2024 | 12:39 PM

سعید احمد: لاہور ائیرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر، لاہور آنے جانے والی 2پروازیں منسوخ اور 15 پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سردی کی لہر کے باعث دھند کا راج برقرار  ہے جس کی وجہ کئی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔جدہ سے آنے والی پرواز ایس وی 738 کو دھند کے باعث منسوخ کردیا گیا،لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 739 منسوخ جبکہ جدہ سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 471 دس گھنٹے 40منٹ تاخیر کا شکار، ابوظہبی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 431 ساڑھے 8گھنٹے تاخیر کا شکار، دبئی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار، جدہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 940 چار گھنٹے تاخیر کا شکار، لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 765 چھے گھنٹے تاخیر کا شکار، جدہ سے آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 721 دو گھنٹے 10منٹ تاخیر کا شکار، جدہ سے لاہور آنے والی پرواز ایس وی 734 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

دوسری جانب کراچی جانے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 144 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ استنبول جانے والی ترکش ائیر کی پرواز ٹی کے 715 چار گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی کے۔

مزیدخبریں