سٹی 42: وزیراعلی پنجاب کا صحافیوں سے کیا گیا وعدہ پورا، محسن نقوی نے پروفیشنل صحافیوں کو رہائشی پلاٹس دینے کااعلان کردیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ پہلی بار صحافی برادری کو شفاف قرعہ انداز ی سے پلاٹس دئیے جائینگے، پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے رپورٹر ز، فوٹو گرافرز کو3300 پلاٹس دئیے جائیں گے، رپورٹرز کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 7 مرلے کا پلاٹ دیا جائے گا، شفاف قرعہ اندازی سےکیمرہ مین ،فوٹو گرافرز کو 3 مرلے کاپلاٹ دیا جائیگا، پلاٹ کے حصول کیلئے اہلیت کا اشتہار کل 22جنوری کو اخبارات میں دیاجائے گا۔ روڈا صحافی برادری کو پلاٹ کے حصول کیلئے طریقہ کار سے آگاہ کرے گی.
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا مطالبہ تھا کہ ہماری کالونی کا کچھ کریں ،پچھلے چند ماہ سے ہم نے اس معاملے پر مشاورت کی ، چاہتے تھے کہ ایسی جگہ منتخب کریں جو سب کیلئے بہتر ہو،پرنٹ ،الیکٹرانک میڈیا کےفوٹوگرافرز،رپورٹرز کیلئے سکیم لانچ کی ہے، 3مرلے کے ایک ہزار پلاٹس دئیے جائیں گے، 7مرلے کے 2ہزار پلاٹس دئیے جائیں گے،
200ایکڑ زمین کا انتخاب کیا گیا،ساری ٹیم نے اس پر بہت محنت کی، 28جنوری تک صحافی پلاٹوں کےلئے اپلائی کر سکتے ہیں ، پیر سے صحافی پلاٹوں کےلئے درخواستیں دے سکتے ہیں، صحافی کسی بھی گروپ یا اخبار سے ہوں ،میرٹ پر پلاٹ دئیے جائینگے، روڈا اس حوالے سے مکمل تفصیل شائع کرے گا۔ کوشش ہے کہ 8فروری سے پہلے پلاٹوں کی بیلٹنگ مکمل کریں، کوشش بہت تھی کہ پلاٹ کو 10مرلے تک لے کر جائیں ، صحافیوں کی تعداد زیادہ ہونے پر 7مرلے کے پلاٹ کا فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ بینک آف پنجاب صحافیوں کو قرضے فراہم کرے ، اس منصوبے کےحوالے سے باقاعدہ اشتہار دیا جائے گا، جو چیزیں طے ہو چکی ہیں اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ہم دوسرے فیز میں بھی جاسکتے ہیں، کوشش ہے کہ پہلے سینئرز کو ایڈجسٹ کرلیں، میرے لئے تمام شہروں کے صحافی برابر ہیں ،ایسا نہیں ہو سکتا کہ منصوبے صرف لاہور کے صحافیوں کیلئے بنیں ، راولپنڈی اور فیصل آباد کے صحافیوں کو بھی سہولیات ملیں گی، یہ منصوبے کسی بھی صورت رُکے گا نہیں، میں سیٹ پر نہ بھی ہوا تو بھی اس منصوبے کیلئے آپ کے ساتھ لڑوں گا، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں ، صحافیوں کے لئے طویل مدتی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔
مزید پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری کے جیالوں کے اعزاز میں شاہی حمام میں دیسی ناشتے کا اہتمام