احمد اقبال کے بیٹے پر آدھی رات کو فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا

21 Jan, 2024 | 03:37 AM

ظفروال میں مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کے بیٹے سابق ضلعی ناظم نارووال کی گاڑی پر فائرنگ  کے واقعہ پر مقدمہ درج ہو گیا۔

احسن اقبال کا بیٹا سابق ضلعی ناظم احمد اقبال صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 54 کی الیکشن کمپین سے ظفروال سے نارووال واپس جا رہا تھا۔
پولیس  ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں موصول ہونے والی شکایت کے مطابق  ظفروال روڈ  پر دھتمل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پونے 2 بجے کے قریب دھتمل سٹاپ کے قریب پیش آیا ہے ۔ احمد اقبال کی گاڑی میں سوار  تمام افراد محفوظ رہے ۔

 پولیس نے احمد اقبال کے ڈرائیور کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

نارووال پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں