چین پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کی حمایت کے لیے تعاون کو مزید گہرا کرے گا، سن ویڈونگ

21 Jan, 2024 | 02:35 AM

سٹی42: چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے اسلام آباد میں پاکستانی وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے وزارت خارجہ میں سی پیک لائبریری اور سی پیک منصوبوں کی تصاویر کی نمائش کا افتتاح کیا۔

چین کے نائب وزیر خارجہ نےاس موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ آہنی بھائی اور قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

چین دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ 

چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے  گا۔ چین پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کی حمایت کے لیے تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کو پاکستان میں مکمل سیاسی، ادارہ جاتی اور عوامی حمایت حاصل ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں