سٹی42: چین کے وسطی صوبہ حی نان میں واقع ایک سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کی شام صوبہ حینان کے شہر نان یانگ کے ینگ کائی اسکول میں آگ لگ گئی۔ ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک اور متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ آگ جمعہ کی رات 11 بجے لگی، فائر فائٹرز نے رات 11:38 بجے تک آگ پر قابو پالیا۔
مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سکول سے منسلک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
ایک طالب علم نے چینی میڈیا کو بتایا کہ اسے آدھی رات کو ایک استاد نے جگایا تھا جس نے اسے بھاگنے کو کہا تھا کیونکہ کمروں میں دھواں بھر رہا تھا۔
خیال رہے کہ آگ چینی نئے سال کے اسکول کی تعطیلات سے کچھ دن پہلے لگی جب طلباء روایتی طور پر اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے جاتے تھے۔