شعیب ملک کا  نئی شادی کے ساتھ نیا ٹی ٹونٹی ریکارڈ

21 Jan, 2024 | 01:59 AM

سٹی42: پاکستان کرکٹ کے سینئیر بیٹرشعیب ملک نے نئی شادی کرنے کے  ساتھ  ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی 20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کر لیئے ہیں جس کے بعد وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے ایشیا کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کر لی

شعیب ملک نے یہ اہم سنگ میل بنگلا دیش پریمیر لیگ ( بی پی ایل ) کے دوران فورچیون باریشال کی نمائندگی کرتے رنگ پور رائیڈرز کیخلاف کھیلے گئے میچ کے دوران عبور کیا۔

43 سالہ شعیب ملک نے  487  ٹی ٹونٹی اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کئے ہیں۔  ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے پاس ہے اور انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران 14 ہزار 562 بنا رکھے ہیں لیکن گیل نے یہ رنز شعیب ملک کی نسبت بہت تھوڑے میچوں میں بنائے ہیں۔ ان کے پاس ایک ہزار سے زیادہ چھکے مارنے کا بھی اعزاز ہے اور ٹی ٹونٹی میچوں میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے اور سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ سینچریاں بنانے کے ریکارڈ بھی کرس گیل کے پاس ہیں۔ 

 بی پی ایل کے اہم میچ میں شعیب ملک کی ٹیم باریشال نے رنگ پور کو 5 وکٹوں سے شکست دی اور آل راؤنڈر نے 17 رنز کی اننگ کھیلی۔

 

 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں