سٹی42: پاکستان کے عام انتخابات کے لئے ریاستی پرنٹنگ پریسوں پر ساٹھ انتخابی حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے، امید ہے کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ مقرر وقت پر مکمل ہو جائے گی۔
یہ بات جمعہ کے روز سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر سید آصف حسین کی سربراہی میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے متعلق معالات کے جائزہ کے لئے اہم اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں پولٹیکل فنانس کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس کے شرکا نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ بیلٹ پیپرز کی بروقت چھپائی مکمل کرلی جائے گی ۔ اب تک 60 حلقوں کے بلیٹ پیپرز چھپ چکے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ سے متعلق امور پر اظہاراطمینان کیا۔
دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ پریس آف پاکستان کا دورہ کیا اور بیلٹ پیپرز کی طباعت کا خود جائزہ لیا، تمام حلقوں کے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 3 فروری تک مکمل ہوگا۔
اس مرتبہ پرنٹ کئے جا رہے بیلٹ پیپزز خصوصی فیچرز کےحامل ہوں گے۔ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے کراچی میں واقع سکیورٹی پرنٹنگ پریس میں پہلے بلوچستان اور پھر سندھ کے حلقوں کے بلیٹ پیپزز چھاپے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں نصب سرکاری پرنٹنگ پریس میں خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کے حلقوں کے بلیٹ پیپرز کی چھپائی کی جا رہی ہے، ووٹوں کی چھپائی کے لئے 2 ہزار 70 ٹن خصوصی کاعذ مہیا کیا گیا ہے۔ط قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 17 ہزار 816 امیدوار الیکشن 2024 میں حصہ لے رہے ہیں۔