سٹی42: غزہ کے شہری محمد الغندور اپنی دلہن کے ساتھ ایک خوبصورت تقریب کر کے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد انہیں اپنے گھر سے بھاگنا پڑا اور آخر کار اس جوڑے نے اس ہفتے رفاح میں پناہ گزینوں کے لئے بنائے گئے ٹینٹ سٹی میں شادی کر لی.
غندور اور ان کی بیوی شاہد کا حجلہ عروسی برنگی روشنیوں اور سونے کے رنگ کے فریم والے آئینے سے سجے خیمے میں بنایا گیا جب شادی کی تقریب کے بعد مہاجر میاں بیوی اس خیمہ کی طرف گئے تو ان کے رشتہ داروں نے تالیاں بجاتے ہوئے ان کا ساتھ دیا۔
خیمے کے اندر دلہن شاہد نے سفید لباس اور روایتی سرخ کڑھائی والا نقاب پہنے ہاتھ اٹھایا اور غندور نے دلہن کی انگلی میں انگوٹھی ڈال دی۔
شادی کی سادہ تقریب کے حوالے سے دولہا غندور نے کہا، "میں ایک جشن کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا۔ میں اپنے دوستوں، اپنے رشتہ داروں اور اپنے کزنز کو مدعو کرنا چاہتا تھا"۔
یہ جوڑا 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کے دوران غزہ شہر چھوڑ کر مصر کی سرحد پر واقع رفح میں پناہ گزین ہے۔
غندور کے خاندان اور شاہد کے خاندان دونوں کے گھر اسرائیل کے فضائی حملوں میں تباہ ہو گئے، اور انہوں نے بمباری میں اپنے کزن اور خاندان کے کئی افراد کو کھو دیا۔
جنگ اس وقت شروع ہوئی جب حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل میں گھس کر 1,200 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے، اور 240 کو یرغمال بنا لیا۔ غزہ پر اسرائیل کی بمباری اور حملے میں وہاں کے صحت کے حکام کے مطابق 24,760 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
شاہد اور غندور کی شادی کی تقریب میں شاہد کی والدہ نے خواتین کے ایک چھوٹے سے گروپ کی قیادت کی جس میں شادی کی خوشی منائی جا رہی تھی ۔
ایک انکلیو میں شادی کی دعوت کے لیے اس جوڑے کے پاس مہمانوں کو پیش کرنے کے لئے بہت قلیل کھانا تھا۔ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی دونوں خاندان شادی پر بہت پیسہ خرچ کر چکے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہد نے کپڑوں پر 2,000 س ڈالرے زیادہ خرچ کیا تھا۔ اس کی والدہ ام یحییٰ خلیفہ نے کہا، "میرا خواب تھا کہ شاہد کو دنیا کی سب سے خوبصورت شادی دوں۔" "ہم نے اس کی شادی کی چیزیں تیار کیں اور وہ خوش تھی۔ لیکن یہ سب کچھ گولہ باری میں ختم ہو گیا۔ جب بھی اسے یاد آتا ہے وہ رونے لگتی ہے،"
جیسے ہی شادی کی مذہبی رسم ادا ہوئی، چھوٹی سی بارات تالیاں بجانے اور ناچنے لگی، ان کے آس پاس کے لوگ اپنے روزمرہ کے کاموں میں ریت پر پھیلے خیموں کی لائنوں کے درمیان، کھانے یا لٹکائے ہوئے کپڑے دھونے کی تلاش میں چلے گئے۔
گلابی اور سفید لباس میں ملبوس ایک چھوٹی سی لڑکی تالیاں بجانے کے ساتھ ہی کھلکھلا کر مسکرائی اور خاردار تاروں کے ساتھ اونچی سرحدی باڑ کے پیچھے سورج غروب ہونے پر رقص کرنے والے دوسرے بچوں کے گروپ میں شامل ہو گئی۔