ویب ڈیسک: سعودی عرب میں نامور فلمسٹار امیتابھ بچن نے بلیوارڈ ورلڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف تقریبات کو دیکھا اور انہیں سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری موسم کی تقریبات کو دیکھنے پہنچے جہاں انہوں نے مختلف ثقافتی تقریبات کو دیکھا اور انہیں سراہا اور ریاض سیزن کی انتظامیہ کو بلیوارڈ ورلڈ کی کامیابی پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ بلیوارڈ ورلڈ مختلف تہذیبوں کا شاندار امتزاج ہے جس کو ایک ہی جگہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔