ویب ڈیسک: ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اجمیر شریف کے زائرین اتوار کی بجائے سوموار کی صبح 10 بجے لاہور تشریف لائیں۔
حکام کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو منگل 24 جنوری کو اجمیرشریف بھجوایا جائے گا۔بھارتی سفارت خانے کی جانب سے ویزوں کے اجراء کے متعلق تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ ابھی تک انڈین سفارت خانے سے موصول نہیں ہوئے۔
ترجمان مذہبی امور نے مزید کہا کہ پاسپورٹ اور ویزے موصول ہونے پر لاہور میں زائرین کے حوالے کیے جائیں گے۔مزید معلومات کیلئے مذہبی امور کے زیارت سیکشن کے فون 9211670 پر رابطہ کریں۔