’پراسرار شخصیت‘ وائرل ویڈیو نےلوگوں کو خوفزدہ کردیا

21 Jan, 2023 | 08:36 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک ایسی پرسرار ویڈیو  وائرل ہوئی جس نے سب کو خوف میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نت نئے ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز خوفناک ہوتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، یہ ویڈیو  آسٹریلوی شہری کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی عجیب و غریب چیز ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہورہی ہے۔

 ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف رائے دی ہیں، کوئی کہہ رہا ہے کہ گھر میں موجود پراسرار شخصیت کوئی ’بھوت‘ ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو دیکھ کر خوفزدہ ہوں اس بارے میں کوئی رائے قائم نہیں کرسکتا۔‘البتہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ویڈیو خوفناک ہے اور اس کی ماہرین کے ذریعے معلومات حاصل کرنی چاہئیں جبکہ کسی نے کہا کہ ایک شخص جو ’کتے‘ کو لے کر چل رہا تھا۔

مزیدخبریں