سیمل اجمل :نشے سےمنع کرنےپر لڑکیوں کا ساتھی طالبہ پر مبینہ تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیاں طالبہ کو معافی مانگنے کا کہہ رہی ہیں اور طالبہ انہیں بار بار بال چھوڑنے کا کہتی رہی ۔ ویڈیو میں لڑکو ں کے ہنسنے کی آوازیں بھی آرہی ہیں جو لڑائی کا مزہ لیتے ہوئے ویڈو بنا رہے ہیں ۔ اسی دوران لڑکیاں اس طالبہ کو بالوں سے پکڑ کر مارتے ہوئے نیچے گرا دیتی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ پرائیویٹ سکول میں طالبات کی ساتھی طالبہ پرتشدد کی ویڈیو سامنے آ ئے تھی ۔ فوٹیج میں 3 لڑکیوں کی جانب سے طالبہ پر مبینہ تشدد کیا گیا تھا جبکہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
طالبہ کے والد نے ایف آئی ار میں بتایا کہ بیٹی کی کلاس فیلو جنت میری بیٹی کو نشے میں ملوث کرنا چاہتی تھی ۔جنت نے اپنی بہن کائنات ، عمائمہ ،نور رحمان کیساتھ مل کر میری بیٹی پر قاتلانہ حملہ کیا۔