ویب ڈیسک : لاہور کے علاقے ڈیفنس کے نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کے مبینہ تشدد کے واقعے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ہوں گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی اسکول میں طالبہ پر تشدد کے خلاف انکوائری کمیٹی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد قائم کی ہے۔ کمیٹی کو 3 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد عمران کا موقف ہے کہ اس کی بیٹی نے تین لڑکیوں کو نشے سے منع کیا تھا جس پر انہوں نے اس کی بیٹی کو مارا پیٹا اور بالوں سے پکڑ کر چھریوں کے وار بھی کیے۔انہوں نے کہا کہ ملزم لڑکیوں میں ایک نشہ بھی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسکول کی طالبہ کو اس کی کلاس فیلوز نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ دو لڑکیاں بچی پر بیٹھ کر معافی مانگنے کا کہتی رہیں۔