(جنید ریاض) لاہور میں آئندہ تعلیمی سال کیلئے مفت درسی کتب کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا، سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 6 لاکھ سے زائد طلبہ کیلئے 45 لاکھ مفت کتابیں فراہم کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 21 لاکھ کتابیں مہیا کر دی گئیں۔
2023 سے 2024 تک 6 لاکھ طلبہ کو 45 لاکھ مفت درسی کتابیں مہیا کی جائیں گی، لاہور کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے، پہلے مرحلے میں پیف کے ماتحت سکولوں کیلئے 21 لاکھ کتابیں فراہم کی گئی ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کا عمل 15 مارچ سے کیا جائے گا، سرکاری سکولوں میں رجسٹرڈ طلبہ کو مفت کتابیں دی جائیں گی, کتابوں کی تقسیم کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔
محکمہ تعلیم کےمطابق پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا،سالانہ امتحانات مارچ میں ہونگے, کتابیں خورد برد کرنے والے افسران اور انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔