ویب ڈیسک: عربین گلف فٹبال کپ کے فائنل میں عراق نے عمان کو 2-3 سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
بصرہ میں کھیلے گئے عربین گلف فٹبال کپ کے فائنل معرکے میں فاتح ٹیم کے مڈفیلڈر ابراہم نے کھیل کے 24 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جس کے 10 منٹ بعد عمان کے صلاح یحییٰ نے پنالٹی کک پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
A moment in history! ????#Iraq lift the Gulf Cup trophy for the fourth time and first since 1988! ????????????pic.twitter.com/C5TvmHvr6x
— Soccer Iraq (@SoccerIraq) January 19, 2023
عراق کے مڈفیلڈر امجد عطوان نے 116 ویں منٹ میں دوبارہ عراق کو برتری دلائی تاہم عمان کے عمر المالکی نے 119 ویں منٹ میں گول کرکے سکور کو ایک بار پھر برابر کردیا۔
عراقی ڈیفنڈر مناف یونس نے کھیل کے اضافی وقت کے آخری منٹ میں تیسرا اور فیصلہ کن گول کیا جس نے عراق کو ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے میں مدد فراہم کی۔؎
Here's how fans have been celebrating in the host city of Basra! ????pic.twitter.com/EtEkkqTbI0
— Soccer Iraq (@SoccerIraq) January 19, 2023
ایونٹ ٹائٹل جیتنے پر عراق کے مختلف شہروں میں جشن کا سماں رہا، شہری اپنی ٹیم کو شاباش دینے اور کارکردگی سراہنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ اس دوران شہری عراق کے مخصوص ثقافتی رقص اور موسیقی سے لطف اندوز ہوتے بھی نظر آئے۔
دوسری جانب عراقی ٹیم کے کھلاڑی بھی جشن مناتے نظر آئے، سوشل میڈیا پر سامنا آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑی روایتی رقص کرتے اور موسیقی پر جھوم رہے ہیں۔
Our Lions have taken the celebrations to the @alkasschannel studios in Basra! ????#GulfCup2023 ????????pic.twitter.com/tHOt9z27Ig
— Soccer Iraq (@SoccerIraq) January 19, 2023