10 بجے بند نہ کرنے پردکانیں اور ریسٹورنٹ سیل

21 Jan, 2023 | 11:52 AM

لاہور:لاہور میں رات 10 بجے کے بعد کاروبار بند نہ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی، 39 دکانوں اور ریسٹورنٹس کو خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دکانیں و ریسٹورنٹس پیر تا جمعرات رات 10 بجے تک بند رہیں گے، جمعہ سے اتوار رات 11 بجے تک کاروبار بند کیے جائیں گے.ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

گزشتہ روزقبل لاہور ہائیکورٹ نے رات10 بجے کے بعد کاروبار کرنیوالوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کرنے اور  شہرمیں ناجائز پارکنگ اور اوورچارجنگ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم  دیا، عدالت نے رات دس بجے کے بعد شادی کی تقریبات پر پابندی لگانے کابھی عندیہ دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی، ممبر ماحولیاتی کمیشن حنا حفیظ اللہ اور کمال حیدر نےعدالتی احکامات کے متعلق رپورٹ پیش کی، فاضل جج نے کہا کہ ریسٹورنٹس کو دس بجے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ ممبرکمیشن نے بتایاکہ اس پر ڈی سی آفس نے عمل کرنا ہے، جس پر فاضل جج نے کہا کہ دس بجے دکانوں کی بندش سے سکون آگیا ہے ،2 لاکھ جرمانہ کرنے کے حکم پر عمل کیا جائے۔

مزیدخبریں