ویب ڈیسک:کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد امیدواروں کی درخواست پر مختلف حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔
صفورا کی یوسی 8 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کےلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ پہلے یہاں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔
ادھر پی ٹی آئی کی جانب سے دادو میں انڈس ہائی وے پر 41 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا، پی ٹی آئی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 8 وارڈز کے روکے گئے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں او پی ٹی آئی کے آٹھوں کونسلرز کامیاب قرار پائے ہیں۔