ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی گہما گہمی ؛راناثنااللہ نے اہم بیان دیدیا

Rana Sanaullah
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ   نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی،اگر ہم یہ حکومت نہ لیتے تو پاکستان ڈیفالٹ کرجاتا،ریاست ہماری یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی۔

 تفصیلات کے مطابق  رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز 26 جنوری کو برطانیہ سے روانہ ہونگی،مریم نواز 27 جنوری کو پاکستان پہنچ جائیں گی،نواز شریف بھی جلد پاکستان ہوں گے، امید ہے پنجاب اور کے پی کے کے الیکشن نواز شریف خود لیڈ کریں گے،الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی قائد نواز شریف نے برطانیہ کے علاوہ پاکستان میں بھی مشاورت کی ہے،الیکشن ٹکٹ کیلئے لوگوں سے درخواستیں لے کر پارلیمانی بورڈ اہل افراد کا تقرر کرے گا،امید ہے کہ پارلیمانی بورڈ کی صدارت خود نواز شریف پاکستان آکر کریں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-21/news-1674276198-4376.jpg

 میرے وفاق یا پنجاب میں رہنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، میری تجویز ہے کہ مجھ سمیت چند سنئیر لیڈر استعفیٰ دے کر نواز شریف کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیں،جنرل الیکشن ہوں گے تو عوام مسلم لیگ ن پر پورا بھروسہ کرے گی،اب الیکشن ہونگے تو فتنہ عمران خان سے نجات مل جائے گی۔