پک اپ اور موٹر سائیکل میں تصادم، بہن بھائی جاں بحق

21 Jan, 2022 | 10:33 PM

Imran Fayyaz

 (اسرار خان)کاہنہ کے علاقہ میں پک اپ اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔
پولیس کے مطابق حادثہ جامن سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں پک اپ اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 25 سالہ شاہد اور اس کی بہن 20 سالہ شمع موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حادثے  میں پک اپ میں سوار تین افراد عابد، وحید اور عثمان بھی زخمی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں نے طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفین قصور کے رہائشی تھے، جنکی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

مزیدخبریں