گلستان کالونی،گیس ہیٹر سے کمرے میں بھڑکنے والی آگ تین بچوں کی جان لے گئی

21 Jan, 2022 | 08:17 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)گلستان کالونی فیکٹری ایریا کے گھر میں آتشزدگی ،دم گھٹنے سے 3 کمسن بچے جاں بحق ،والد،والدہ اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ قینچی امرسدھو کے قریب گھر میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق مراتب اور فرزانہ گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ گیس ہیٹر لگا کر سورہے تھے، اچانک آگ لگ گئی، جھلسنے اور دم گھٹنے سے تین بچے جاں بحق اور دیگر زخمی ہو گئے۔

متاثرہونے والوں میں 16 سالہ علی حمزہ،13 سالہ علی رضا،گیارہ سالہ حسن علی،چھ سالہ زارا،آٹھ سالہ لاریب،تین سالہ علی عباس،48 سالہ فرزانہ اور پینتالیس سالہ مراتب شامل ہیں۔دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والوں میں تین بہن بھائی علی عباس،لاریب اور زارا شامل ہیں۔ متاثرین کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا،دم گھٹنے سے شدید متاثر ہونے والے پانچوں افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزیدخبریں