کورونا کے وار تیز ، این سی او سی کا تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

21 Jan, 2022 | 07:57 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر  سکولوں کو  ایک ہفتے کے لیے سکول بند کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی زیادہ شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم و صحت تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔این سی او سی کے مطابق دونوں محکمے کورونا کیسسز کی شرح کا بھی تعین کریں گے جبکہ بارہ سال سے زائد عمر بچوں کی ویکسنیشن ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔

مزیدخبریں