ویب ڈیسک انسٹاگرام صارفین ہوجائیں خبردار، اب اپنے پسندیدہ شخصیات اور انفلوئنسرز کو فالو کرنے پر پیسے دینے پڑیں گے۔
2020 میں فیس بک نے اپنے صارفین کے لئے ایک اسبسکرپشن ماڈل لانچ کیا تھا جس کےذریعے کونٹینٹ کرئیٹرزاور مقبول ویڈیوز پوسٹ کرنے والے کمیونٹیز سے اپنے کونٹینٹ اور ویڈیوز دیکھنے کے پیسے وصول کرسکتے تھے ۔اب مونیٹائزیشن کا وہی ماڈل انسٹاگرام پر بھی متعارف کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔
API Response:
انسٹاگرام کے سربراہ آدم مسوری نے اس امر کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ۔ مونٹائزیشن کا یہ ماڈل پہلے صرف امریکا میں چند اہم تخلیق کاروں کیلئے متعارف کرایا جائے گا جن میں ایلن چکن چاؤ، سیڈونا پرنس، علیزہ کیلے ، کیلسے کک، ایلیٹ نورس، لونی IIV،ڈان ایلن اسٹیونسن ، بنی مائیکل، جیک جیری اور جارڈن شائلزشامل ہیں۔ آنے والے کچھ ماہ میں ماڈل کا دائرہ کار مزید کریئیٹرز تک بڑھایا جائے گا جبکہ ایک سبسکرائب کا بٹن بھی سوشل میڈیا پر متعارف کرادیا جائے گا۔
کرئیٹرز اپنی مرضی کا ماہانہ پیکج وصول کرسکیں گے جبکہ انسٹاگرام کو 0.99 ڈالر سے لے کر 99.99 ڈالر تک ماہانہ دینے ہوں گے جو کرئیرٹز اپنی اسبسکرپشن کے حساب سے ادا کریں گے۔