(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی سندھ کی رہنما شرمیلا فاروقی اپنی والدہ کی ویڈیو شیئر کرنے پر اداکارہ نادیہ خان کے خلاف ایف آئی اے سائبرکرائم سیل میں شکایت رجسٹرڈ کرا دی ۔
رپورٹ کےمطابق شرمیلا فاروقی نے ایف آئی اے آفس میں سائبر کرائم ڈویژن کے سربراہ عمران ریاض کے ساتھ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ٹویٹ کی گئی ہے کہ باقاعدہ شکایت درج کرادی ہے۔
Filed an official complaint against Nadia khan at FIA cybercrime head office. Bismillah! pic.twitter.com/nOFztF5gO5
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) January 20, 2022
اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے گفتگو کرتے ہوئے پوچھتی ہیں کہ ’آپ کا میک اپ کون کرتا ہے؟ کس سے سیکھا ہے آپ نے؟‘ جس کے جواب میں انیسہ فاروقی کہتی ہیں کہ انہوں نے میک اپ کرنا ’شرمیلا سے سیکھا ہے اور انہیں بچپن سے میک اپ کا شوق ہے۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد شرمیلا فاروقی کاموقف تھا کہ چینل کی مارننگ شو کی میزبان نے میں ان کی والدہ کا مذاق اڑایا ہےتاہم نادیہ خان نے کہا تھا کہ انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے۔