پاکستانی طلبا کن مضامین میں کمزور؟ جان کر ہوجائیں گے حیران

21 Jan, 2022 | 06:47 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ملک بھر کے 90 فیصد سے زیادہ طلبا ریاضی اور سائنس کے مضامین میں کمزور   نکلے، ماہرین سے صورت حا ل کو تشویشناک قرار دے دیا۔

آغا خان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ (آئی ای ڈی) کی ایک ملک گیر ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 90 فیصد سے زیادہ پرائمری اور سیکنڈری کلاسوں کے طلبا ریاضی اور سائنس کے مضامین میں کمزور ہیں۔ ملک بھر کے 153 سرکاری اور نجی سکولوں میں پانچویں، چھٹی اور آٹھویں جماعت کے 15 ہزار سے زیادہ طلبا نے اس تحقیق کا حصہ بنتے ہوئے ریاضی اور سائنس میں ایک معیار پر بنے ٹیسٹ مکمل کیے۔ اس تحقیق کی مالی معاونت پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کی تھی۔
ریاضی کا اوسط سکور 100 میں سے27 فیصد تھا جبکہ سائنس کا اوسط سکور 100 میں سے 34 فیصد تھا۔صرف ایک فیصد طلبا نے 80 سے زیادہ نمبرز حاصل کیے۔ لڑکیوں نے سائنس میں لڑکوں کو تھوڑا سا پیچھے چھوڑ دیا اور ریاضی میں لڑکوں کے برابر رہیں۔
مطالعہ کے قابل ذکر نتائج میں یہ بھی شامل تھا کہ یک لسانی کلاس رومز کے طلبا، جہاں نصابی کتاب، تدریس اور امتحانات سب ایک زبان میں تھے، نے کثیر لسانی کلاس رومز میں موجود طلبا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

مزیدخبریں