مختلف برانڈز کی نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

21 Jan, 2022 | 06:30 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)نئی گاڑیاں خریدنے والوں کے لیے بری خبر، چھوٹی گاڑیوں پر بجٹ میں دیا گیا ریلیف منی بجٹ میں ختم، ٹویوٹا اور سوزوکی سمیت دیگر برانڈز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق نئی گاڑی خریداروں کے لیے بری خبر آ گئی، ٹویوٹا اور سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ سوزوکی آلٹو سی ایکس کی قیمت میں 32ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا، سوزوکی آلٹو سی ایکس کی نئی قیمت 13لاکھ چھ ہزار روپے ہو گئی۔

کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے اضافہ کیا گیا، سوزوکی کلٹس اے جی ایس کی نئی قیمت 24لاکھ 22ہزار روپے ہو گئی۔ ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں 1لاکھ 34 ہزار روپے کا اضافے سے نئی قیمت 21 لاکھ 58 ہزار روپے ہو گئی۔

سوزوکی بولان کیری ڈبہ کی قیمت میں 29ہزار روپے  اضافے سے نئی قیمت 11لاکھ 78 ہزار روپے ہو گئی، ٹیوٹا یاریس ایکس CVT 1.5 کی قیمت میں 76ہزار روپے اضافہ کردیا۔یاریس ایکس CVT 1.5 کی نئی قیمت 31لاکھ 75ہزار روپے ہو گئی۔

ٹیوٹا یاریس جی ایل آئی CVT 1.3 کی قیمت میں 68ہزار روپے کا اضافے سے نئی قیمت 28لاکھ 17ہزار روپے ہو گئی۔ٹیوٹا فارچیونر سگما فور 2.8 کی قیمت میں 4لاکھ 73ہزار روپے اضافہ۔ٹیوٹا فارچیونر سگما فور 2.8 کی نئی قیمت 1کروڑ تین لاکھ 92ہزار روپے ہو گئی۔ٹیوٹا فارچیونر 2.7 وی کی قیمت میں 4لاکھ 52ہزار روپے کا اضافے سے نئی قیمت 99لاکھ 41ہزار روپے ہو گئی۔
 

مزیدخبریں