ٹویٹر نے کرپٹو صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

21 Jan, 2022 | 05:22 PM

ویب ڈیسک: ٹویٹر نے ٹائم لائن پر نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی)پروفائل تصاویر اور لنک بھیجنے کی سہولت فراہم کردی۔  
ٹویٹر کئی کرپٹو والٹس کو سپورٹ کر رہا ہے جسے صارف اپنے پروفائلز سے منسلک کر سکتے ہیں اور این ایف ٹیز کی  تصدیق کر سکتے ہیں۔ بظاہر مضحکہ خیز نظر آنے والے کارٹون نما تصاویر دراصل بلاک چین اور این ایف ٹیز کی نمائندگی کررہی ہیں۔
اس وقت ٹویٹر درج ذیل کرپٹو کرنسی والٹ اور بلاک چینز کے ساتھ کام کررہا ہے جن میں '' آرگنٹ'' کوائن بیس والٹ'' لیجر لائیو'' میٹا ماسک'' ''رین بو'' اور'' ٹرسٹ والٹ'' شامل ہیں۔

ٹویٹر NFTs کو ہیکساگون کی شکل والی پروفائل تصویروں کے طور پر ٹائم لائن پر لاتا ہے۔ جب  آپ  ہیکساگون پروفائل تصویر پر کلک کر یں گے تو بٹن کھلنے پر  ViewNFT کو منتخب کریں اور " NFT کے مالک، NFT کی تفصیل، کولکیشنز، پراپرٹیز، اور اضافی تفصیلات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں۔
 لیکن جیسا کہ گورے کہتے ہیں کہ '' نو فری لنچ '' تو ٹوئٹر نے اس دفعہ اس سہولت کے پیسے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور ٹویٹر بلیو اس سہولت کے لئے صارفین سے 2.99 ڈالر وصول کرے گا۔ 

مزیدخبریں