(سعدیہ خان)لاہور میں سردی اور بادلوں کا راج برقرار محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
لاہور پر بادل چھائے رہے دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش ہوگی۔ موجودہ سسٹم آئندہ دو روز تک لاہور میں بارشوں کا باعث بنے گا جس کے باعث سردی میں اضافہ ہوگا جبکہ دھند بھی پڑے گئی دوسری جانب لاہور کے ائیر کوالٹی انڈکس مین بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا آج لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس 275 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی لاہور میں بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
21 Jan, 2022 | 05:10 PM